Search Patriotic Song,Singer,Poet in This Blog.

Thursday, May 25, 2017

Yaum-e-Takbeer Songs ( Information of Pak Patriotic Songs ) معلوماتِ قومی نغمات نغماتِ یومِ تکبیر

( معلوماتِ قومی نغمات ( نغماتِ یومِ تکبیر 
یومِ تکبیر جو پاکستان کے عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بننے کی یاد میں منایا جاتا ہےہماری ہی نہیں ملّتِ اسلامیہ کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ قلعہ اسلام صرف لفظی نہیں حقیقی ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے ریڈیو اور ٹی وی نے قومی نغمات بھی ترتیب دیے ۔ ۲۸ مئی کو پاکستان نے چاغی پر پانچ کامیاب دھماکے کیے تو صرف ۲ دن بعد پہلا خصوصی نغمہ سنٹرل پروڈکشن یونٹ ریڈیو پاکستان کراچی نے تیار کیا جسے تاج ملتانی ، جاوید اختر ، وہاب خان اور ساتھیوں نے گایا ، یہ بھی خوش آئند بات ہے کہ تاج ملتانی جنہوں نے جنگِ ستمبر میں کراچی ریڈیو کے لیے پہلا نغمہ " جاگ رہا ہے پاکستان "  ریکارڈکروایا تھا یومِ تکبیر کےا س عظیم موقع پر انہیں پورے پاکستان کے ریڈیو اسٹیشنز کے لیے نغمہ ریکارڈ کروانے کا منفرد اعزاز حاصل ہوا ۔ اس نغمہ کے بول کچھ یوں ہیں :
 آگیا عظمت و وقار کا دن "
 "کٹ گیا آخر کا انتطار کا دن  
کیونکہ ایک عرصہ سے بلکہ جنگِ ستمبر کے بعد سے ہم ایٹمی قوت بننے کے لیے کوشاں تھے اور بھارت کی للکار کا واضح جواب بھی دینا تھا ۔ ریڈیو پاکستان لاہور نے پہلا نغمہ " ہم جوہری قوت ہیں" اعجاز قیصر ، ترنم نازاور ساتھیوں کی آواز میں ریکارڈ کیا جسے عاصی کرنالی نے تخلیق کیا ۔لفظ " یومِ تکبیر " پر غلام عباس اور ساتھیوں نے راغب مرادآبادی کا تحریر کردہ نغمہ " یومِ تکبیر اللہ اکبر " کراچی ریڈیو پر ریکارڈ کروایا ۔ محسن  عرف بنی کا نغمہ " ایک قوم زندہ قوم پاکستانی قوم " بھی اسی تناظر میں 
پاکستان ٹیلیوژن سے یومِ تکبیر کے بعد روزانہ خبرنامہ کے بعد نشر ہوتا ، اسی طرح علی شیر نے " تکبیر ہے زور کی ، گونجے تو لرزے زمیں " بھی اپنے البم میں شامل کیا تو یہ اس موجوع پر پہلا نغمہ تھا جو کسی پرائیویٹ گلوکار کے البم میں آیا ہو ۔لفظ  "چاغی" پر پہلا نغمہ پاکستان ٹیلویژن لاہور مرکز نے تیار کیا جسے کوکب خان نے گایا مگر اس میں نواز شریف کا ذکر تھا تو وہ آئندہ کے لیے بین ہوگیا ، نغمہ پرجوش تھا جسے خواجہ پرویز نے لکھا ، نغمہ کے بول کچھ یوں تھے :
اے چاغی تیری قسمت جاگی "
قربانی مٹی نے مانگی
دشمن نے ہم کو للکارا 
کیسا کٹھن وقت تھا آیا 
میاں نواز نے قدم بڑھایا 
قوم کو مشکل سے ہے نکالا 
عبدالقدیر خان جو آئے 
دشمن کے سب ہوش اڑائے 
چاغی کی مٹی کو سلام 
 "چاغی کی مٹی کو سلام 


No comments: