Search Patriotic Song,Singer,Poet in This Blog.

Monday, September 1, 2025

Har Taan Pakistan (Brief History of Pakistani Patriotic Songs )by Absar Ahmed- New Edition

الحمدللہ صد الحمدللہ ملٌی نغموں کی تاریخ " ہر تان پاکستان " ایک نئے انداز میں ۔۔۔ مع اضافہ ۔۔!۔ جشنِ تخلیقِ پاکستان اور معرکہ ء حق کا تحفہ جس میں رواں ماہِ اگست کے آغاز تک جاری ہونے والے ملی نغموں کا ذکر بھی درج ہے۔ گزشتہ ماہ شہرِ لاہور گیا جہاں صاحبِ علم اسٹیشن ڈائریکٹر محترم ڈاکٹر احمر سہیل بسرا صاحب سے خصوصی ملاقات ہوئی جنھوں نے "ہر تان پاکستان" کے لیے مجھ ناچیز پر اپنے زریں الفاظ تحریر کیے تھے ۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر صاحب نہ صرف ستائش کی بلکہ اپنے قیمتی مشورے سے نوازتے ہوئے کتاب کو انسائیکلوپیڈیا سائز میں شائع کروانے کا مشورہ دیا کیونکہ یہ ایک حوالہ جاتی کتاب تھی۔ ڈاکٹر صاحب کا مشورہ حکم لگا اسی لیے کراچی واپسی پر نئے ایڈیشن پر کام شروع کرکے نئے سرے سے ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ "آپریشن بنیان مرصوص" کے باب کا اضافہ بھی کیا جو کتاب کا چودھواں باب بنا ۔ اس وقت ملک میں سیاسی اختلافات کے باوجود جشنِ آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے جس وجہ ماہِ مئی میں قوم کی جانب سے تمام گروہی، سیاسی اور نظریاتی اختلافات بھلاتے ہوئے سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنے دشمن کو شکستِ فاش دینا ہے جس سے ایک بار پھر قوم وملک کا وقار بلند ہوا (اب وہ افراد جن کے دلوں میں پہلے ہی بیماری ہے وہ بہرحال پھر بھی نہیں مانیں گے اس لیے ان کا تذکرہ لاحاصل ہے۔ ا ) اس موقع پر ناچیز کی جانب سے پاک وطن کے نام یہ قلمی و تحقیقی نذرانہ ہے جس میں میری برسوں کی محنت اور سرمایہ ہے۔ امید ہے محب وطن دوستوں کو یہ ضرور پسند آئے گی۔ کتاب کے حصول کے لیے فضلی سنز کراچی یا مصنف سے رابطہ کریں وٹس ایپ نمبر : 03003520642
ہر تان پاکستان از ابصار احمد 

No comments: