خدمتِ قومی نغمات میں پاک پیٹریاٹک لائبریری کے نو9 سال ۔۔
9th Years of Pak Patriotic Library
پاک پیٹریاٹک لائیبریری قومی نغمات کی نمائندہ ویب سائٹ ہے جس کا آغاز مارچ 2011 میں ہوا ۔ الحمدللہ آج نو برس بیت گئے ہیں ، اس دوران ہماری ویب سائٹ کو نقصان بھی پہنچا اور یہاں سے بیشتر متن چوری بھی ہوا جسے مختلف بلاگرز نے اپنے نام سے شائع کیا اسی طرح مختلف اخبارات میں قومی نغمات کے نئے نئے " محققین " بھی سقامنے آئے جن میں نوائے وقت اور نگار کے شاہد لطیف اور جنگ سے عظمت علی کامران بھی تھیں ۔۔ افسوس اس بات پر ہوا کہ انھوں نے میری ذاتی تحقیق پر بجائے حوالہ دینے کے بے جگری اور دھڑلے سے بناء حوالہ خود کو محقق لکھا ، شاہد لطیف تو ایسے سارق بنے کہ میرے میرے قومی اخبارات و جرائد میں شائع شدہ مضامین پر بارہا ڈاکا زنی کرتے رہے اور جب اُن کے خلاف آواز اٹھائی تو بہت دیر بعد " نگار " میں معذرت کی جبکہ " نوائے وقت " میں تاحال ایسا کچھ نہیں اآیا، اسی لیے ان کے خلاف سطور لکھنا حق بجانب ہے ،نیز آج بھی چونکہ ان کے مضامین میرے حوالے کے بغیر گردش کررہے ہیں اسی لیے یہاں ایک بار پھر نام لکھ رہا ہوں کیونکہ موصوف انٹرنیٹ سے مضامین کو چوری کرنا اور اپنے نام سے آگے بڑھانا شاید اپنا فرض سمجھتے ہیں اسی لیے اکثر غلطی کرجاتے ہیں مگر مجال ہے کہ کبھی تحقیق پر حوالہ دے دیں ۔۔!! اللہ ہدایت دے ایسے فرد کو جو اپنی " بزرگی " کا فائدہ اٹھاتے ہیں اسی طرح وِرچوول یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور بلاگ نے پاک پیٹریاٹک لائبریری کا تمام تر متن اپنے نام سے شائع کردیا یہی حال روزنامہ جنگ سے تعلق رکھنے والی خاتون مدیر عظمت علی کامران کا بھی ہے جنھوں نے روزنامہ جنگ ہی میں شائع شدہ میرا مضمون بے دریغ استعمال کیا اور کہیں بھی حوالہ نہیں دیا حالانکہ حوالہ دینے سے آپ کی شان گھٹ نہیں جاتی بلکہ ا ور بڑھتی ہے لیکن یہاں سب کو چونکہ " محقق " ہونے کی داد سمیٹنی اور واہ واہ لینی ہے اسی لیے ایسا کرنے میں شرم بھی محسوس نہیں کرتے بلکہ اپنے اونچے مناصب کا فائدہ اٹھاتے ہیں !! ۔ الحمدللہ یہ آپ سب جانتے ہیں کہ قومی نغمات پر اس غیر منفعت بخش ویب سائٹ کے ذریعے کس نے کام کا آغاز کیا ؟ کون ہر موقع پران قومی نغمات سے آشنا کرواتا جسے سب بھول چکے تھے بلکہ کئی ایسے نغمات بھی تھے جنھیں آپ سب نے پہلی بار سنا ۔
یہاں سے متن لینا کوئی برائی نہیں ہاں اگر کسی تحقیقی نکتے کو آپ آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو حوالہ ضرور دیں کیونکہ یہ تحقیق میں نے اپنے ذاتی وسائل سے یکجا کی اور اس کے لیےنگر نگر کی مسافتیں طے کیں اور مشکلات کو عبور کیا ، یہاں چوری اور سینہ زوری عام ہورہی ہے اسی لیے اب قومی نغمات پر تحقیقی بلاگز نہیں لکھ رہا ہوں ۔
اللہ سرقہ کی لعنت اور دوسروں کی تحقیق پر ڈاکا زنی کرنے سے ہم سب کو محفوظ رکھے آمین ۔
الحمدللہ ! اس ویب سائٹ کے ذریعے ہمارے قومی نغمات کو ایک بار پھر تازگی ملی اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اُس نے مجھے اس کے لیے منتخب کیا ۔ آپ سب اپنی رائے سے ضرور نوازیں ۔ آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا ۔
خیر اندیش
ابصار احمد
No comments:
Post a Comment