اے شہیدِ ملت ، لیاقت علی خان
بوقتِ شہادت آخر تھا لفظِ پاکستان
تو قاٸدِ ملت تھا اس قوم کا رہبر بھی
ہمت کا شناور تھا تو ، اور ملک کا یاور بھی
تو میرا دستِ راست ، یہ قاٸد کا فرمان
اے شہیدِ ملت ، لیاقت علی خان
اس دیس کی خاطر تو نے سب میری کو ٹھکرایا
اور پاک وطن کا تو نے سبز پرچم بھی دکھلایا
اس خلدِ بریں پر تیرے ہیں کتنے بڑے احسان
اے شہیدِ ملت ، لیاقت علی خان
مکّے سے کیا تھا تو نے جو وحدت کا پرچار
وہ مکا بنا تھا گویا ہر دشمن پہ تلوار
ہم ایک ہیں عالم سن لے ، یہ ثبت کیا اعلان
اے شہیدِ ملت ، لیاقت علی خان
ہم پاکستان کے فرزند ، ہم پاک زمیں کے دل بند
سب کچھ ہے ہم نے وارا ، اور ہم ہی اس کے پابند
ایک جان ہی بس ہے باقی ، وہ بھی ہوگی قربان
اے شہیدِ ملت ، لیاقت علی خان
( کلام : ابصار احمد )
Pakistani Patriotic Song
Singers : Ayaz Shaikh , Bisma Tariq and Najah
Music : Ayaz Sheikh
Produced by Asif Rafique
No comments:
Post a Comment