Search Patriotic Song,Singer,Poet in This Blog.

Monday, September 1, 2025

Very Rare East Pakistani Patriotic Song

تحریکِ پاکستان میں پیش پیش خطہ مشرقی بنگال جو ون یونٹ کے بعد مشرقی پاکستان کہلایا وہاں کے مایہ ناز فنکار عباس الدین احمد، عبدالحلیم، سہراب حسین اور پاکستان کی اولین ہندو فنکارہ جھونوبھومک کی مشترکہ آوازوں میں ابتدائی دور کا ایک پرجوش ملی نغمہ " اللہﷻپاک رسولﷺ پاک، پاک قرآن، پاک پاکستان پاک پاکستان"جو نظریہ ء پاکستان کا امین بھی ہے ۔ بنگلہ زبان میں ہونے کے باوجود اردو سمجھنے والوں کے لیے بھی آسان ۔ اس نغمے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ابتدائی دور میں بھی نظریہ ء پاکستان کتنی اہمیت کا حامل تھا اور پھر مشرقی پاکستان کے فنکار کس حب الوطنی کے ساتھ ملی نغمے گا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے تھے ! آج یوم ِ پاکستان کے موقع پر میرے گراموفون کلیکشن سے آپ سب کی نذر :) Pakistani Patriotic Song

No comments: